0
Saturday 20 Apr 2019 18:07

مردان، تنخواہ کے معاملے پر شوہر نے گھروالوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کردیا

مردان، تنخواہ کے معاملے پر شوہر نے گھروالوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں تنخواہ  کے معاملے پر ایک سرکاری سکول کی استانی کو شوہر سمیت سسرال والوں نے تشدد کے بعد قتل کردیا۔ گڑھی کپورہ پولیس کے مطابق تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتولہ کے بھائی اکبرعلی نے بتایا کہ ایک برس قبل ان کی بہن فرزانہ نے پولیس اہلکار عبدالحمیدکے ساتھ شادی کی تھی۔ مقتولہ کے بھائی کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر تنخواہ کے پیسوں پر ناچاقی رہتی تھی تاہم گذشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ فرزانہ نے خودکشی کرلی۔ اکبر علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ فرزانہ کے گھر گئے تو انہیں پتہ چلا کہ اسے شوہر، سسر عبدالرشید، ساس نرگس اور دیور لقمان نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ عبدالحمید ایک سرکاری گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کے خلاف افسران بالا کو کارروائی کرنا چاہیئے کیونکہ اس نے ایک سرکاری سکول ٹیچر کو قتل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش