0
Saturday 20 Apr 2019 20:02

گلگت اور ہنزہ میں ٹورسٹ پولیس کیلئے خصوصی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم

گلگت اور ہنزہ میں ٹورسٹ پولیس کیلئے خصوصی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم
اسلام ٹائمز۔ گلگت اور ہنزہ میں ٹورازم پولیس کے لئے خصوصی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی نے اس مقصد کے لئے گلگت ٹورزم پولیس کو بھی خصوصی وردی، تربیت، موٹرسائیکل اور گاڑیاں فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران ایس ایس پی ہنزہ طفیل احمد میر نے کہا کہ ہنزہ پولیس سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی رہنمائی کو اولین ترجیح دے گی، آئی جی کے واضح احکامات اور ان کے ویژن کے مطابق ضلع ہنزہ میں ٹورسٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ضلع میں بہترین سکیورٹی کی فراہمی کے سلسلے میں ٹورسٹ پولیس کو جدید گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فراہم کر دی گئی ہیں، جو کے کے ایچ اور دیگر مقامات پر پیٹرولنگ ڈیوٹی کی انجام دہی پر معمور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ پولیس کا بنیادی مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی ہر سطح پر رہنمائی اور مدد کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں امن و بھائی چارے کے حقیقی روپ کو اجاگر کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش