QR CodeQR Code

پاراچنار، جشن ولادت باسعادت امام زمانہ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

20 Apr 2019 21:07

حسب سابق ضلع کرم کے تمام دیہاتوں میں بارہویں امام (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کو انتہائی جوش و خروش اور مذھبی احترام سے منایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام زمانہ (عج) کی شب ولادت کی مناسبت سے آج پاراچنار شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اس مبارک موقع پر دکانوں، مارکیٹوں، مکانات اور دیگر اہم مقامات کو پھولوں سے مزین کیا گیا ہے۔ متعدد مقامات پر دعائیہ محافل کا اہتمام بھی کیا جا چکا ہے۔ حسب سابق ضلع کرم کے تمام دیہاتوں میں بارہویں امام (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کو انتہائی جوش و خروش اور مذھبی احترام سے منایا جارہا ہے، جبکہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں کل ایک پروقار جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 789729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789729/پاراچنار-جشن-ولادت-باسعادت-امام-زمانہ-جوش-خروش-سے-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org