0
Saturday 20 Apr 2019 21:56

پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔ سروے رپورٹ میں پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش