QR CodeQR Code

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنیکی ہدایت

21 Apr 2019 01:24

ملاقات میں صوبائی وزراء کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کر رہے ہیں، جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 789752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789752/وزیراعظم-کی-وزیراعلی-پنجاب-کو-وزراء-کارکردگی-رپورٹ-تیار-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org