0
Sunday 21 Apr 2019 07:18

سرینگر میں ونگ کمانڈر ابھینندن غیرمحفوظ، کسی نامعلوم مقام پر تبادلہ

سرینگر میں ونگ کمانڈر ابھینندن غیرمحفوظ، کسی نامعلوم مقام پر تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ انڈین ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان جس کی پوسٹنگ سرینگر ائیر بیس پر تھی کو یہاں سے تبدیل کیا گیا ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں ابھینندن کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے تھے، اسی لئے اسے ویسٹرن سیکٹر کی ایک ائیر بیس پر تبدیل کردیا گیا۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کس سیکٹر میں تعینات کیا گیا اس سیکٹر کے نام کو پوشیدہ رکھا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ونگ کمانڈر جو  مگ 21 کے ساتھ پاکستان میں گرا تھا کو اگلے ہی دن واگہ سرحد سے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔ کچھ دنوں تک اس کا میڈیکل چیک اپ جاری رہنے کے بعد کچھ دنوں قبل اسے سرینگر ائیر بیس پر بھیج دیا گیا، جہاں سے اب اسے ویسٹرن سیکٹر تبدیل کردیا گیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق سرینگر میں اس کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پائے جارہے تھے جس کی بنا پر اسے تبدیل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 789757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش