0
Sunday 21 Apr 2019 09:05

مسخ شدہ لاشیں، شاہراہ پر پابندی اور گرفتاریاں مودی کا ہیلنگ ٹچ ہے، محبوبہ مفتی

مسخ شدہ لاشیں، شاہراہ پر پابندی اور گرفتاریاں مودی کا ہیلنگ ٹچ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ ریمارکس پر اپنے ردعمل میں اسے کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے نریندر مودی کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے جنگجوؤں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور عام شہریوں کے ساتھ ہیلنگ ٹچ پالیسی روا رکھنے کی بات کی تھی، پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا ہے کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جنگجوؤں کی مسخ شدہ لاشوں اور شاہراہ پر عام شہریوں کی نقل و حمل پر قدغن کو کس طرح ہیلنگ ٹچ کا نام دیا جائے۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے انٹرویو کے دوران جنگجوؤں اور علیحدگی پسندوں کے لئے ’’ہٹنگ ٹچ‘‘ اور عام شہریوں کے لئے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ کی پالیسی سے متعلق بات کی ہے لیکن یہ انتہائی حرانگی کی بات ہے کہ اہل خانہ کو جنگجوؤں کی مسخ شدہ لاشیں بھیجنا، سرینگر جموں شاہراہ کو عام شہریوں کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا اور کشمیریوں کو گرفتار اور ذلیل کرنا کہاں کا ہیلنگ ٹچ ہے۔
خبر کا کوڈ : 789758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب