QR CodeQR Code

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 جاں بحق

21 Apr 2019 10:29

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 52 سالہ حیات خان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ مری آباد میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 52 سالہ حیات خان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے حیات خان موقع پر جاں بحق ہو گیا، اس کی میت سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب فائرنگ مری آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سال کا بچہ سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 789760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789760/کوئٹہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-2-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org