0
Sunday 21 Apr 2019 10:39

سری لنکا میں 6 بم دھماکے، 42 افراد ہلاک، 280 زخمی

سری لنکا میں 6 بم دھماکے، 42 افراد ہلاک، 280 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مختلف مقامات پر 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 280 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دھماکے ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر 3 مسیحی عبادت گاہوں اور 3 ہوٹلز میں ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک چرچ اور متعدد ہوٹلز میں دھماکے ہوئے جبکہ کولمبو کے مضافات میں قائم 2 مسیحی عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 280 سے زائد زخمی ہیں۔ خبر رساں اداروں نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2 مسیحی عبادت گاہوں میں ہونے والے دھماکے خودکش تھے۔ خیال رہے کہ کولمبو میں قائم متاثرہ چرچ 'سینٹ انتونی شرائن' اور ہوٹلز میں بیشتر غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دھماکوں میں جن دیگر مسیحی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ان میں شمالی علاقے 'نیگومبو' اور مشرقی علاقے 'باتیچالوا' میں قائم مسیحی عبادت گاہیں شامل ہیں۔ نیگومبو میں قائم چرچ 'سینٹ سیبسٹین' نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر انگریزی میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ 'ہمارے چرچ میں بم دھماکا ہوا ہے اور اگر آپ کے اہل خانہ یہاں موجود ہیں تو ان کی مدد کو آئیں'۔
خبر کا کوڈ : 789761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش