0
Sunday 21 Apr 2019 10:51

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائینگے، بعد میں مشہد روانہ ہونگے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائینگے، بعد میں مشہد روانہ ہونگے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصردورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بیوٹمز کے ایکسپو سینٹر کی تقریب میں شرکا سے خطاب کریں گے، تقریب کے بعد وزیراعظم کی ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ مکمل کرکے وزیراعظم ایران کے دورے پر مشہد روانہ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 789762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب