QR CodeQR Code

حیات آباد آپریشن میں زخمی ہونیوالا لانس نائیک شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر

21 Apr 2019 11:04

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے خوشاب روانہ کیا جائے گا جہاں اس کی تدفین پورے فوجی اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حیات آباد آپریشن کا زخمی لانس نائیک ظفر اقبال شہید ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ظفر اقبال کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حیات آباد آپریشن کا زخمی لانس نائیک ظفر اقبال شہید ہوگیا، شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے خوشاب روانہ کیا جائے گا جہاں اس کی تدفین پورے فوجی اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تھا جو 16 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اے ایس آئی قمر عالم نے جام شہادت نوش کیا۔ آپریشن کلیئرنس کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو بارودی مواد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ مکان سے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر شواہد قبضہ میں لے لئے گئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس کے اور سکیورٹی فورسز کے مکان میں داخل ہونے پر دوبارہ فائرنگ کی گئی اور تین راکٹ لانچر بھی مارے گئے۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا تھا کہ جواب میں پولیس نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر فائر کیا۔ حیات آباد کے ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 789764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789764/حیات-ا-باد-ا-پریشن-میں-زخمی-ہونیوالا-لانس-نائیک-شہید-ہوگیا-ا-ئی-ایس-پی-ا-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org