QR CodeQR Code

ابو ظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح، تقریب میں 2500 افراد کی شرکت

21 Apr 2019 11:16

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 12 فروری 2018ء کو مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ یہ مندر نہ صرف فن تعمیر میں منفرد ہوگا، بلکہ اس سے پوری دینا کو یہ پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح ہوگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2500 افراد نے شرکت کی ہے۔ دبئی شاہراہ پر بنایا جانے والا سوامی نارائن مندر 55 ہزار مربع میٹر (14ایکڑ) پر مشتمل ہے۔ اس مندر کی تعمیر کے لیے پتھر بھارتی علاقے راجھستان سے منگوائے گئے ہیں جنہیں تراشنے کے بعد عمارت کی شکل میں جوڑا گیا ہے۔

تقریب میں برداشت کا سال منانے کے آغاز کے لیے شیخ زید کی تصویر کی رونمائی بھی کی گئی۔ یو اے ای میں قائم اس مندر کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا اور ابوظہبی حکومت نے 2015ء میں اس کے لیے زمین الاٹ کی تھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 12 فروری 2018ء کو مندر کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس پر تیزی سے کام مکمل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ مندر نہ صرف فن تعمیر میں منفرد ہوگا، بلکہ اس سے پوری دینا کو یہ پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں۔

مشرق وسطی میں قائم ہونے والا یہ مندر دہلی کے آکشرڈاھم مندر کی شکل کا ہے اور اس کی شکل نیوجرسی میں واقعہ ایک اور بی اے پی ایس مندر جیسی بھی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی خبریں تھیں تاہم ان دنوں ان کے بھارتی انتخابات میں مصروف ہونے کے باعث وہ اس میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 60 ارب ڈالر سے بھی زائد ہے، اس کے علاوہ 26 لاکھ بھارتی یواے ای میں رہائش پذیر ہیں جو ہر سال 13 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ ہر سال اپنے ملک بھیجتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 789765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789765/ابو-ظہبی-میں-پہلے-ہندو-مندر-کا-افتتاح-تقریب-2500-افراد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org