QR CodeQR Code

سعودی عرب کے تعاون سے پنجاب میں اعتماد سنٹرز کے قیام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

21 Apr 2019 11:26

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے مابین گذشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا سعودی عرب ڈی جی خان سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اعتماد سنٹر قائم کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حج اور عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے سعودی عرب کے تعاون سے پنجاب میں اعتماد سنٹرز کے قیام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس امر کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے مابین گذشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔ سعودی عرب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اعتماد سنٹر قائم کرے گا۔ سعودی عرب کے تعاون سے پہلے مرحلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں اعتماد سنٹر قائم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 789767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789767/سعودی-عرب-کے-تعاون-سے-پنجاب-میں-اعتماد-سنٹرز-قیام-کا-دائرہ-کار-بڑھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org