0
Sunday 21 Apr 2019 13:56

پاراچنار اور ہنگو میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان

پاراچنار اور ہنگو میں شدید ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے علاوہ ہنگو میں شدید ژالہ باری کے باعث باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کرم انتظامیہ کے مطابق پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں سہ پہر کے وقت شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں کھڑی فصلیں اور باغات شدید متاثر ہوئے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ژالہ باری کے ساتھ علاقے میں سردی لوٹ آئی ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے اور واسکٹ پہننا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب ہنگو شہر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگو میں ژالہ باری کے بعد بارش برسی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم رہیگا تاہم رات کو خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں  جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے حکام نے کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 789782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش