0
Sunday 21 Apr 2019 15:18
عمران خان کا دورہ کوئٹہ

کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے عبرت بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے عبرت بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ حکمرانوں کو لوگوں کیلئے عبرت بنائیں گے تاکہ کوئی اقتدار میں آکر کرپشن نہ کرے۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عام آدمی کو چھت فراہم کرنا ہے، ہم اسمبلی میں ایک قانون لے کر آ رہے ہیں تاکہ بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ کی وجہ سے 40 صنعتیں چلتی ہیں، ہمارے نوجوان کو چاہیے کہ سرکاری ملازمتوں کی بجائے اپنا کاروبار شروع کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ڈاکو ہیں جو باربار اوپر آ جاتے ہیں، 10 سالوں سے جن حکمرانوں نے قرضہ  چڑھایا ہو تو آپ کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے ان کو لوگوں کیلئے عبرتناک بنانا ہے تاکہ لوگ ڈریں کہ اوپر آ کر کرپشن نہیں کرنی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کوئٹہ کا ماسٹر پلان ضرور بنائیں، شہر کو پھیلنے سے روکیں اور اوپر جانیں دیں، ہم نے بلوچستان کی مدد کرکے پورے پاکستان کو اوپر اٹھانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان میں غریبوں اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں کیلئے میں اللہ کو جوابدہ ہوں۔

ترجمان تحریک انصاف بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں مختصر قیام کے بعد عمران خان ایران روانہ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم تقریب کے بعد آج ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کی وزیر اعظم ایران صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق عمران خان کے دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوگی جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔ عمران خان سپریم لیڈر رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مشہد میں روضہ حضرت امام رضاؒ پر حاضری دیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تہران میں ایرانی وزیر برائے شاہرات، اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلام وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ رات کو وزیراعظم کے اعزاز میں تہران میں عشائیہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم کو 22 اپریل کی صبح تہران میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم او یوز پر دستخط ہوں گے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔ ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیر اعظم کی ایرانی صدر حسن روحانی سے علیحدہ ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان ایرانی سرمایہ کاروں و بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سپریم لیڈر ایران سید علی خامنائی سے ملیں گے جس میں افغانستان کی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے پر بات چیت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 789806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش