0
Sunday 21 Apr 2019 17:37

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا عندیہ

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اور اب صوبائی وزیر اطلاعات نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزراء کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے میگا بس پروجیکٹ سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے سے پشاور مزید خوبصورت ہوگیا ہے، چند روز میں شہر یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کرے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سینٹرز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش