0
Sunday 21 Apr 2019 22:16

فضل الرحمن کی مثال آلو کی ہے جو ہر سبزی کیساتھ پک جاتا ہے، فیاض چوہان

فضل الرحمن کی مثال آلو کی ہے جو ہر سبزی کیساتھ پک جاتا ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی، شہباز شریف 15 سال سے تکبر کے پہاڑوں پر چڑھے ہوئے تھے، حالات پی ٹی آئی کے نہیں آل شریف اور زرداری کے خراب ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز المعروف سیڑھی والی سرکار کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے، شجاعت حسین اور پرویز الہی ہمارے اتحادی رہیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میری وزارت جانے پر جو مٹھائی کھائی تھی اسے اب اگلنے کا وقت آ چکا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کا کوئی مستقبل نہیں سمجھتا، چودھری نثار پی ٹی آئی میں نہیں آئیں گے، چودھری نثار کو انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہیے تھا، چودھری نثار میں فیصلہ سازی کی قوت کی کمی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کی مثال آلو کی ہے جو ہر سبزی کیساتھ پک جاتا ہے، آج کل مولانا فضل الرحمن کے حالات نازک ہیں، فضل الرحمن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو آج کل اپنے پلے سے کھانا پڑ رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش