QR CodeQR Code

پاکستان چین کے ساتھ مل کر خطرناک گیم کھیل رہا ہے، امریکا کا اتحادی رہنے کیلئے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے، مائیک راجرز

15 Jun 2011 12:29

اسلام ٹائمز:کانگرس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرز نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا وقت آ گیا ہے اسے زیر حراست طالبان اور القاعدہ رہنماؤں تک رسائی دینا ہو گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی حکام پاکستان میں سیاسی حکومت سے نہیں بلکہ فوج کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں


واشنگٹن: اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگرس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرز نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں چین کے ساتھ مل کر خطرناک گیم کھیل رہا ہے اور اگر پاکستان کو امریکا کا اتحادی رہنا ہے تو مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ واشنگٹن میں تھنک ٹینک ادارے میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک راجرز کا کہنا تھا کہ ان کی جنرل اشفاق پرویز کیانی اور لیفٹینٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دونوں کو حالات کی نزاکت کا علم ہے۔ مائیک راجرز نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا وقت آ گیا ہے اسے زیر حراست طالبان اور القاعدہ رہنماؤں تک رسائی دینا ہو گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی حکام پاکستان میں سیاسی حکومت سے نہیں بلکہ فوج کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاکستان امریکا کا اتحادی رہنا چاہتا ہے تو اسے امریکی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر انتہائی خطرناک گیم کھیل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 78984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78984/پاکستان-چین-کے-ساتھ-مل-کر-خطرناک-گیم-کھیل-رہا-ہے-امریکا-کا-اتحادی-رہنے-کیلئے-مطالبات-تسلیم-کرنا-ہوں-گے-مائیک-راجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org