QR CodeQR Code

آئی ایس او مہدوی معاشرے کے قیام کیلئے سرگرم ہے، علی ضامن

21 Apr 2019 22:10

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پندرہ شعبان کا باسعادت دن ہمیں طاغوتی طاقتوں کیخلاف پر عزم رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے، تمام مسلمانوں کو مل کر ظلم و جور کے خاتمہ اور امام مہدی کے ظہور کیلئے قیام کیلئے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئے تاکہ اسلام کے غالب دین کے طور پر سامنے آنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان  مہدوی معاشرے کے قیام کی خاطر سرگرم عمل ہے اور ہماری فعالیت کا محور ظہور امام زماں ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی ضامن  نے یوم ولادت خضرت امام مہدی عج کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص ملت تشیع پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ایک مہدوی معاشرے کے قیام کی خاطر سرگرم عمل ہے اور ہماری فعالیت کا محور ظہور امام زماں ہے، ان شاء اللہ وہ دن آئے گا جب پوری دنیا سے ظلم کے بادل چھٹ جائیں گے اور امام مہدی(ع) کا ظہور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ شعبان کا باسعادت دن ہمیں طاغوتی طاقتوں کیخلاف پر عزم رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے، تمام مسلمانوں کو مل کر ظلم و جور کے خاتمہ اور امام مہدی کے ظہور کیلئے قیام کیلئے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئے تاکہ اسلام کے غالب دین کے طور پر سامنے آنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 789854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789854/ا-ئی-ایس-او-مہدوی-معاشرے-کے-قیام-کیلئے-سرگرم-ہے-علی-ضامن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org