QR CodeQR Code

دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا مقابلہ اقوام عالم کو مل کر کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

21 Apr 2019 22:12

ایک بیان میں چیئرمین پی ایس پی نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشتگردوں کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے جن کے لئے مقدس دن کو یوم سوگ میں تبدیل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی سری لنکا میں دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا مقابلہ اقوام عالم کو مل کر کرنا ہوگا، دہشتگرد حملوں کے بعد سری لنکا سے آنے والی اطلاعات المناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر دہشتگردوں کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر اظہارِ تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے جن کے لئے مقدس دن کو یوم سوگ میں تبدیل کر دیا گیا اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سری لنکا کی عوام کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789855/دہشت-گردی-عالمی-مسئلہ-ہے-جس-کا-مقابلہ-اقوام-عالم-کو-مل-کر-کرنا-ہوگا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org