0
Sunday 21 Apr 2019 22:39

ہنزہ ایشیا میں پہلا پلاسٹک فری ضلع بن گیا

ہنزہ ایشیا میں پہلا پلاسٹک فری ضلع بن گیا
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا اطلاق کر دیا گیا، جس کے بعد ہنزہ ایشیا میں پہلا پلاسٹک فری ضلع بن گیا ہے، اتوار کے روز وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ضلع ہنزہ کو پلاسٹک فری بنانے کا باضابطہ اعلان کیا۔ تعزیرات پاکستان کے دفعہ 144 کے تحت ضلع ہنزہ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات اور مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہنزہ التت میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم خان نے پلاسٹک فری ضلع بننے پر ہنزہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کو پورے ایشیاء کا پہلا پلاسٹک فری ضلع بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، گلگت بلتستان کے بعد اسلام آباد پھر چاروں صوبوں کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے قانون سازی کر کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی جائیگی، وزیر اعظم کے مشیر نے گلگت بلتستان میں 20 کروڑ درخت لگانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر مختلف معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں جس کے تحت نیشنل پارکس پر توجہ دی جائے گی اور گلگت بلتستان میں بہت سے نئے نیشنل پارکس کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، فاریسٹری کے منصوبے میں چین کے ساتھ اشتراک کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش