QR CodeQR Code

موجودہ حکمرانوں نے سندھ کا خزانہ چکنا چور کردیا ہے جس کے باعث مہنگائی اور غربت اضافہ ہورہا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

21 Apr 2019 22:32

بدین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں پانی بہت موجود ہے جو کہ صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو فراہم کررہی ہے، فقط ضلع بدین کو اپنی سیاسی ناکامی کی وجہ سے پانی نہیں دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ضلع بدین کی زراعت مکمل طور تباہ ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے رکن و سابق امیر صوبہ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے سندھ کا خزانہ چکنا چور کردیا ہے جس کے باعث مہنگائی اور غربت اضافہ ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے پاس تبدیلی کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ پہلے تھا یہ فقط نعرہ ہے، سابق حکمرانوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا نام پر لوگوں کو جھانسا دیا ہے،  مگر عوام اب تک تمام سہولیات سے محروم ہیں، سابق وزیر خزانہ کو پی ٹی آئی نے مہنگائی بڑھانے کے الزام پر عہدے سے سبکدوش کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد اقصیٰ بدین میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل میں عوام سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت پر اولین فرض عائد ہوتا ہے کہ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، اب تک لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائی گئی ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ لٹیرے بہت طاقتور ہورہے ہیں، لٹیروں پر مقدمات درج ہیں اور جو سزا یافتہ ہیں اور وہ اپنے گھروں میں آرام کررہے ہیں اور تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789860/موجودہ-حکمرانوں-نے-سندھ-کا-خزانہ-چکنا-چور-کردیا-ہے-جس-کے-باعث-مہنگائی-اور-غربت-اضافہ-ہورہا-معراج-الہدی-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org