QR CodeQR Code

پاک فوج نے 14ہزار فٹ بلندی پر واقع برزل ٹاپ ٹریفک کیلئے کھول دیا

21 Apr 2019 23:14

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے برزل ٹاپ کا خصوصی دورہ کیا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان ان کے ہمراہ تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے رواں سال بے پناہ برفباری کے باوجود گلگت بلتستان میں تقریباً 14000 فٹ بلندی پر واقع برزل ٹاپ عام ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے اس سلسلے میں برزل ٹاپ کا خصوصی دورہ کیا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے چلم چوکی سے برزل اور بعد ازاں چھوٹا دیوسائی تک جیپ اور سنو وہیکل میں سفر بھی کیا اور فوجی افسروں، جوانوں اور علاقے کے عوام سے ملاقات کی۔ علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا جن کی شبانہ روز کوششوں سے برزل ٹاپ وقت سے پہلے ہی ٹریفک کیلئے کھل گیا۔ استور سے برزل ٹاپ کے زریعے گاڑیاں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ پاک فوج نے موسم سرما کے دوران بھی سنو وہیکلز کے زریعے برف میں پھنسے مقامی اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی منازل تک پہنچایا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ اس سے پہلے عام طور پر برزل ٹاپ جولائی کے مہینے میں ٹریفک کیلئے کھل جاتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 789863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789863/پاک-فوج-نے-14ہزار-فٹ-بلندی-پر-واقع-برزل-ٹاپ-ٹریفک-کیلئے-کھول-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org