QR CodeQR Code

ایف بی آر کو ایمنسٹی اسکیم کو سمجھنے اور عملدرآمد کیلئے آسان بنانیکی ہدایت

22 Apr 2019 00:20

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مجوزہ ایسٹ ڈیکلیئریشن اسکیم 2019ء کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسکیم کی وسعت اور اس کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور معاشی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کی ڈیکلیئریشن کے حوالے سے تجویز کی گئی اسکیم کو سمجھنے اور عمل در آمد کے لیے آسان بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مجوزہ ایسٹ ڈیکلیئریشن اسکیم 2019ء کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بیان کے مطابق مشیر خزانہ نے اسکیم کی وسعت اور اس کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو اسکیم کو سمجھنے اور عمل درآمد کے لیے آسان بنانے کی ہدایت کی اور اسکیم کا مقصد معیشت کو مزید ٹیکس سے ہم آہنگ اور اس کو دستاویزی شکل دینے پر زور دیا۔


 


خبر کا کوڈ: 789872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789872/ایف-بی-آر-کو-ایمنسٹی-اسکیم-سمجھنے-اور-عملدرآمد-کیلئے-آسان-بنانیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org