0
Monday 22 Apr 2019 04:09

کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، سندھ میں عنقریب وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا آنے والا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی کا اگلا میئر پی ٹی آئی کا ہوگا، سندھ میں عنقریب وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا آنے والا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ ملیر میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکر کنونشن یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں جو تبدیلی کا سفر شروع ہوا تھا اب بلدیاتی الیکشن میں بھی نظر آئیگا، ملیر کی عوام کو زرداری ٹولے سے نجات دلائیں گے، پوری سندھ کی طرح ملیر کو بھی پیپلز پارٹی نے تباہ کیا ہے، اب ملیر میں بھی تبدیلی آئیگی، 28 اپریل کو کراچی شہر میں پی ٹی آئی کا یوم تاسیس منایا جائے، بھرپور طریقے سے یوم تاسیس میں کارکنان شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا ہے، پنجاب میں نواز شریف مافیہ موجود تھا، پنجاب سے نواز شریف مافیہ کا خاتمہ ہوچکا ہے، سندھ سے زرداری مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے، آج فتح حق کی ہوئی ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہے، تبدیلی پاکستان میں آچکی ہے، سندھ میں آتے آتے رہ گئی ہے، اب سندھ کی عوام تبدیلی کے لئے تیار ہے، زرداری اور ان کا ٹولا بھی اڈیالا جیل جانے والا ہے، جنہوں نے سندھ کو لوٹا ان کا احتساب ہوگا، پیپلز پارٹی نے بہت ظلم کیا ہے، جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، آج سندھ کی عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں، نہ تعلیم ہے نہ صحت کی سہولیات ہیں، دونوں پارٹیوں نے عوام کو مقروض بنا دیا ہے جس کی وجہ سے آج مہنگائی بڑھ گئی ہے، ہمارا پارٹی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے سب ایک ہیں، جس کے ہاتھ میں عمران خان کا جھنڈا ہے وہ سب ایک ہیں، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی دور نہیں ہے، سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، سندھ میں جلد وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہوگا، بلدیاتی الیکشن میں کراچی کا اگلا میئر بھی پی ٹی آئی کا ہوگا، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد بھائی چارہ قائم رکھیں، اس کرپٹ مافیا کو انکے گھروں میں جاکر بے نقاب کریں گے جنہوں نے سندھ کے لوگوں سے ظلم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں میں 5 ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو ملے، 957 ارب سندھ کے وزراء ہڑپ کرچکے ہیں، دو سالوں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں بتادیا ہے کہ 2016ء سے 2018ء تک 464 ارب روپوں کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، زکوٰۃ اور غریبوں کا پیسہ بھی انہوں نے نہیں چھوڑا، ہم سارا پیسہ واپس عوام کو دلوائیں گے، اسمبلی میں جب حق سچ کی بات کرتا ہوں ان کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، ہمیں کپتان کا اعتماد حاصل ہے حق سچ کی بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 789876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش