QR CodeQR Code

مجھے ہٹانے کا سوچا گیا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا، گورنر پنجاب

22 Apr 2019 08:44

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہا ہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا، اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے؟، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے علم میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل ختم کر دیں، 50 لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے، البتہ 5 لاکھ گھر بنائے جاسکتے ہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی 5 سال پورے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 789884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789884/مجھے-ہٹانے-کا-سوچا-گیا-پہلے-استعفی-دے-دوں-گا-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org