QR CodeQR Code

امریکن ایمبسی میں فائر رینج بنانے کا معاملہ، سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس لےلیا

22 Apr 2019 08:55

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ جس صحافی و چینلز پر امریکہ ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے خبر چلائی ہے اسے کمیٹی کو ثبوت جمع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے چلنے والی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ وزارت داخلہ، خارجہ و سی ڈی اے امریکہ ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے 48 گھنٹوں میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمبسی کا اسلحہ ٹریننگ سنٹر اور فائر رینج بنانا ایک نہایت حساس معاملہ ہے، وزارت داخلہ اور خارجہ امریکی ٹریننگ سنٹر و فائر رینج بنانے پر کمیٹی کو اگلے اجلاس میں بریفنگ دے۔

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ جس صحافی و چینلز پر امریکہ ایمبسی کا فائر رینج بنانے کے حوالے سے خبر چلائی ہے اسے کمیٹی کو ثبوت جمع کرنے کی درخواست کرتا ہوں، کسی بھی ملک کو پاکستان کے قوانین کے منافی کسی بھی کام یا چیز کی اجازت نہیں دینگے، سی ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ لیٹر اور ڈیولپمنٹ شرائط کمیٹی کو جمع کرے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کیا وزارت داخلہ و خارجہ نے امریکی ایمبسی کو ٹریننگ و فائیرنگ رینج بنانے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے؟، تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 789888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789888/امریکن-ایمبسی-میں-فائر-رینج-بنانے-کا-معاملہ-سینیٹر-رحمان-ملک-نے-نوٹس-لےلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org