QR CodeQR Code

مودی الیکشن کی تکمیل سے قبل بڑا ایڈونچر کر سکتا ہے، بیرسٹر سلطان

22 Apr 2019 09:44

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت ابھی تک حالت جنگ میں ہی ہے، اس نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ابھی تک حالت جنگ میں ہی ہے، ایک طرف اس نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی، الیکشن کی تکمیل سے قبل مودی کوئی بڑا ایڈونچر یا مس ایڈونچر کر سکتا ہے اس لئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ حکومت پاکستان نے ایل او سی کے متاثرین کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکیج دیا ہے، ہماری تجویز ہے کہ یہ پیکیج آزادکشمیر حکومت کے وزرا کی بجائے فوج کی زیرنگرانی تقسیم ہونا چاہیے، مقامی رہنماؤں کی پسند ناپسند کی وجہ سے حقداروں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 789907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789907/مودی-الیکشن-کی-تکمیل-سے-قبل-بڑا-ایڈونچر-کر-سکتا-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org