0
Monday 22 Apr 2019 10:02

علامہ ساجد میر نے بی ایل اے کو ایرانی تنظیم قرار دے دیا

علامہ ساجد میر نے بی ایل اے کو ایرانی تنظیم قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر نے پاکستانی کالعدم تنظیم "بلوچ لبرشن آرمی" کو ایرانی تنظیم قرار دے دیا۔ علامہ ساجد میر مسلم لیگ نون کی جانب سے رکن سینیٹ ہیں، مگر اِن کی معلومات کی حالت یہ ہے کہ پاکستان میں کالعدم جماعت بلوچ لبرشن آرمی، جسے بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، کو ایرانی تنظیم قرار دیدیا ہے۔ مرکز اہلحدیث لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ سانحہ اورماڑہ میں "ایرانی تنظیم" کے ملوث ہونے کا معاملہ نہایت شرمناک اور افسوسناک ہے، شواہد بتاتے ہیں کہ بھارت اور ایران بلوچستان میں دہشتگردی کے ذمہ دار ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایسا بیان نہیں دیا گیا، جس میں کہا گیا ہو کہ ایران اور بھارت دہشتگردی کے ذمہ دار ہیں، جبکہ علامہ ساجد میر کو "خفیہ قوتوں" نے شائد اطلاع دی ہے کہ دہشتگردی میں ایران بھی ملوث ہے۔ ساجد میر نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ہزارہ قتل ہوچکے ہیں مگر فرقہ واریت نہیں پھیلی، 14 افراد کے قتل کو علامہ ساجد میر فرقہ واریت پھیلانے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ہزارہ برادری کے افراد کے قاتلوں کا تو پتہ نہیں مگر 14 افراد کے قاتلوں کا سراغ ایران میں لگا لیا گیا ہے۔ علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، اسی طرح اورماڑہ میں 14 پاکستانی فورسز کے جوانوں اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کا قتل عام بھی قابل مذمت ہے۔ غیر جانبدار ذرائع کہتے ہیں کہ علامہ ساجد میر نے 3 ہزار افراد کے قتل عام کے بعد ہزارہ برادری کیلئے بھی مذمتی بیان پہلی بار جاری کر ہی دیا ہے۔

ساجد میر نے کہا کہ ایران کو اپنی سوچ اور طریقہ بدلنا ہوگا، مداخلت کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، کوئی بھی پاکستانی اپنے ملک میں ایران سمیت کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ مبصرین کے مطابق ایران کی مداخلت قابل مذمت ہے تو سعودی عرب کے حوالے سے بھی علامہ ساجد میر ایک بیان جاری کر دیں، جو یہاں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں اہم کردار  ادا کرتا ہے، دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ بھی ریاض سے ہی ہوتی ہے جبکہ تمام کالعدم جماعتوں کے قائدین سعودی عرب میں سرکاری مہمان کا پروٹوکول لیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 789911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش