QR CodeQR Code

افغانستان، زابل میں 28 طالبان مارے گئے

22 Apr 2019 11:15

افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 3 خودکش بمبار اور طالبان کے ملا احمداللہ محمود گروپ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں28 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغان خبرایجنسی کے مطابق فضائی حملے جنوبی افغان صوبے زابل کے ضلع نوبہار کے علاقے کوہِ سیفل میں کیے گئے۔ افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 3 خودکش بمبار اور طالبان کے ملا احمداللہ محمود گروپ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے زابل کے کئی اضلاع میں افغان طالبان کی اکثریت ہے۔


خبر کا کوڈ: 789937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789937/افغانستان-زابل-میں-28-طالبان-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org