0
Monday 22 Apr 2019 11:49

دہشتگردوں نے رابطوں کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رکھا ہے، نیکٹا کی رپورٹ

دہشتگردوں نے رابطوں کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رکھا ہے، نیکٹا کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ نیکٹا نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں نے رابطوں کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رکھا ہے۔ نیکٹا اور دیگر ادارے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے میں ناکام رہے۔ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترامیم ناگزیر قرار دیدیں۔ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد رابطوں کیلئے اب بھی افغان سمیں استعمال کر رہے ہیں۔ 9  کروڑ سموں، 1 ہزار ویب سائٹس اور تین ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی بندش ناکافی ثابت ہوئی۔ دہشت گردوں کے انٹرنیٹ رابطے کو چیک کرنا بہت مشکل، قانون میں بھی سقم موجود ہیں۔ نیکٹا نے قرار دیا ہے کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ قومی سلامتی کے انفراسٹرکچر پر سائبر حملے رکوانے میں ناکام رہا۔ ایکٹ میں سائبر حملوں کے دفاع کی شقیں شامل کی جائیں اور ہر سی ٹی ڈی میں سائبر سرویلنس یونٹ بنایا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 789955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش