0
Monday 22 Apr 2019 12:42

وزیر داخلہ کی تبدیلی اصل میں عمران نیازی کی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی تبدیلی اصل میں عمران نیازی کی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مختلف طریقوں سے ملک میں سیکولرزم اور قادیانیت کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے لیکن دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام ان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔ باب خیبر جمرود میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت مکمل طور ناکام ہوگئی ہے اور وزیر مملکت برائے داخلہ کی تبدیلی اصل میں عمران نیازی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے نام پر قبائلی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے اور خاصہ دار فورس کے ساتھ بھی عجیب تماشہ ہو رہا ہے، موجودہ حکومت کی کم عقلی کی یہ سب سے بڑی مثال ہے کہ انضمام کے بعد سیفران کی وزرات قانونی حیثیت نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود انہوں نے سیفران کا وزیر بنالیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں اپنے مقتدر اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس نااہل حکومت کی پشت پناہی سے اب دستبردار ہوجائیں، قوم آپ سے لڑنا نہیں چاہتی، ہم اداروں کو ملک کیلئے ناگزیر سمجھتے ہیں اس لئے آپ کو بھی قوم کے جذبات کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ناموس رسالت پر حملے کر رہے ہیں، ہم نے ملین مارچ سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی قوتیں ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں اور ہماری آخری منزل اسلام آباد ہوگی جہاں قصہ تمام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 789980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش