0
Monday 22 Apr 2019 13:13

چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق

چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز کوٹک علاقے میں پیش آیا جہاں مرشد نامی شخص کے مکان کی چھت گر گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے آکر مرشد کا 7 سالہ بیٹا سلمان دم توڑ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں مرشد کی ماں، بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے پشاور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چھت حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہوگیا تھا جو گر کر ایک بچے کی جان لے گیا۔
خبر کا کوڈ : 789987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش