QR CodeQR Code

کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لئے گئے منصوبے چلانے میں حکومت کو مشکلات

22 Apr 2019 13:32

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیراہتمام چلنے والے فلاحی پراجیکٹس کو تحویل میں لیا تھا۔ جس میں فلاحی اداروں کے سکولز، مدارس، ڈسپنسریز اور ہسپتال شامل تھے۔ حکومتی تحویل میں لئے جانے کے بعد ان اداروں کو چلانے کیلئے مناسب فنڈنگ نہ کی جا سکی جس سے ایمبولینسز، ڈسپنسریز، مدرسے اور عصری تعلیمی اداروں کے امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کا معاملہ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے فلاحی پراجیکٹس جاری رکھنے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیراہتمام چلنے والے فلاحی پراجیکٹس کو تحویل میں لیا تھا۔ جس میں فلاحی اداروں کے سکولز، مدارس، ڈسپنسریز اور ہسپتال شامل تھے۔ حکومتی تحویل میں لئے جانے کے بعد ان اداروں کو چلانے کیلئے مناسب فنڈنگ نہ کی جا سکی جس سے ایمبولینسز، ڈسپنسریز، مدرسے اور عصری تعلیمی اداروں کے امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔ حکومت نے وعدے کے مطابق 2 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔ اسی طرح فنڈذ کی قلت کے باعث کالعدم تنظیموں کے فلاحی اداروں کے کارکان کو وظائف بھی نہیں مل سکے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے جن کو چار ماہ سے وظیفے نہیں مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 789994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/789994/کالعدم-تنظیموں-کے-تحویل-میں-لئے-گئے-منصوبے-چلانے-حکومت-کو-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org