QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان کا تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

22 Apr 2019 18:00

شہریوں کا کہنا ہے صوبائی خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، کفایت شعاری اور بچت کا نعرہ لگانے والے عوام کا بھی تو سوچیں۔ اراکین اسمبلی کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات کے باوجود مزید اضافے کے مطالبے سے غربت کے مارے عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلنے میں اضافے کے خدشات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی لاکھوں روپے کی تنخواہوں کی وصولی کے باوجود بھی خوش نہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک رکن موجودہ وقت میں 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہا ہے دیگر مراعات بھی شامل کرلی جائیں تو بات 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد روپے تک پہنچ جاتی ہیں۔ اسمبلی اجلاسوں کے دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والے الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اسمبلی کے اسپیکر نے بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے اضافے کی تائید کر دی۔ شہریوں کا کہنا ہے صوبائی خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، کفایت شعاری اور بچت کا نعرہ لگانے والے عوام کا بھی تو سوچیں۔ اراکین اسمبلی کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات کے باوجود مزید اضافے کے مطالبے سے غربت کے مارے عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلنے میں اضافے کے خدشات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 790017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790017/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-ارکان-کا-تنخواہوں-میں-مزید-اضافے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org