چودھری نثار کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ذرائع
22 Apr 2019 18:00
گذشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ حلف اٹھانے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو وزیراعلٰی پنجاب بنائے جانے کی افواہیں گرم ہیں، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ لیگی قیادت اور رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ گذشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ حلف اٹھانے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت ہوگی۔ یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پر بطور آزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔
خبر کا کوڈ: 790018