0
Monday 22 Apr 2019 18:16

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر نون لیگ کا پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکا فیصلہ

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر نون لیگ کا پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مرکز اور صوبہ پنجاب میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نہ بنانےکے معاملے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  قائمہ کمیٹیوں کے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے جائیں گے اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جب چاہیں گے استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی جمع کروا دیں گے۔

مسلم لیگ نون نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے لیے ہونے والی قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا بھی فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں  پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بلڈوزکرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور حکومت کے عوام دشمنی رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں میں 2 آرڈینینس اور 5 بلز ایوان میں پیش کرنے جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب