QR CodeQR Code

مردان، پہاڑوں میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق

22 Apr 2019 18:15

سلائیڈنگ کے بعد دو مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہے جنکی شناخت سید زمان شاہ اور راقب شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، اب کچھ مزدوروں کی ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کیلئے رسیکیو آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں رستم کے پہاڑوں میں سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مزدور آج بروز پیر ماربل کے پہاڑوں میں کام میں مصروف تھے کہ اس دوران اچانک ان پر سلائیڈنگ ہوگئی۔ سلائیڈنگ کے بعد دو مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہے جنکی شناخت سید زمان شاہ اور راقب شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کے ایک زخمی شخص کو ریسکیو 1122 ٹیم نے ایم ایم سی منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب کچھ مزدوروں کی ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کیلئے رسیکیو آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 790026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790026/مردان-پہاڑوں-میں-سلائیڈنگ-کے-نتیجے-2-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org