QR CodeQR Code

کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،او آئی سی، 28 جون کو وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

15 Jun 2011 13:25

اسلام ٹائمز:رکن ممالک کو بھیجے گئے مکتوب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بحرین سے لیکر کشمیر تک کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں جو انقلاب برپا ہو رہا ہے اس کو صحیح سمت دینے کیلئے نئے راستے تلاش کئے جاینگے۔ احسان اگلو نے اپنے خط میں تمام مسلم ممالک کو انتباہ دیا ہے ”کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اگر مسلم دنیا نے اس وقت قدم نہیں اٹھائے تو یقینی طور پر مسلم امہ کیلئے یہ دونوں مسئلے عذاب بن جاینگے۔“


 استھانہ:اسلام ٹائمز۔ اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم نے بحرین سے لیکر کشمیر تک کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے 57 ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 28 جون کو استھانہ قزاقستان میں طلب کیا ہے جس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین مسئلے کے علاوہ اسلامی ممالک کو درپیش چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔ بدلتے عالمی حالات، دہشت گردی اور کشمیر و فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم متحرک ہو گئی ہے۔ اس بار وزرائے خارجہ کا تین روزہ اجلاس قزاقستان کی راجدھانی استھانہ میں 28 جون کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ رکن ممالک کو بھیجے گئے مکتوب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بحرین سے لیکر کشمیر تک کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں جو انقلاب برپا ہو رہا ہے اس کو صحیح سمت دینے کیلئے نئے راستے تلاش کئے جاینگے۔ احسان اگلو نے اپنے خط میں تمام مسلم ممالک کو انتباہ دیا ہے ”کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اگر مسلم دنیا نے اس وقت قدم نہیں اٹھائے تو یقینی طور پر مسلم امہ کیلئے یہ دونوں مسئلے عذاب بن جاینگے“۔ 
کشمیر نیوز سروس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے او آئی سی کا موقف واضح ہے، لہٰذا اس مسئلے کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔ اس دوران مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر سے لیکر بحرین تک صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ ہر سطح پر مسلمانوں کو سازشوں کا شکار بنایا جا رہا ہے اور یہ کہ اب لیبیا، ترکی، افغانستان، عراق، پاکستان، کشمیر، فلسطین اور دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی آڑ میں تباہی کا سامان پیدا کیا جا رہا ہے، لہٰذا اب مسلم دنیا کو بیدار ہونے کا وقت آگیا ہے اور اس صورتحال میں کسی بھی طور پر اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کریگی۔


خبر کا کوڈ: 79006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79006/کشمیر-اور-فلسطین-کے-مسائل-پر-خاموش-تماشائی-نہیں-بن-سکتے-او-آئی-سی-28-جون-کو-وزرائے-خارجہ-کا-ہنگامی-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org