QR CodeQR Code

کشمیر کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ہے، نریندر مودی

22 Apr 2019 21:14

گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کہا تھا کہ ابھی نندن کو اگر کچھ ہوگا تو تمہاری خیر نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا اور جو ایسی حرکت کرے گا اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو کہا تھا کہ ابھی نندن کو اگر کچھ ہوگا تو تمہاری خیر نہیں ہے۔ نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک الیکشن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہم نے ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ نریندر مودی نے کہا کہ کشمیر کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا اور اگر کسی نے ایسی حماقت کی تو اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنی آبائی ریاست میں کہا کہ میری اقتدار میں ضرور واپسی ہوگی، لیکن اگر گجرات نے بی جے پی کو 26 سیٹیں نہیں دیں تو 23 مئی کو ٹی وی پر چرچا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 790061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790061/کشمیر-کو-ہم-سے-کوئی-نہیں-چھین-سکتا-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org