0
Monday 22 Apr 2019 21:24

نشوہ ہار گئی، ظلم جیت گیا

نشوہ ہار گئی، ظلم جیت گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غلط انجکشن لگنے سے انتقال کر جانیوالی ننھی نشوہ کے والد قیصر علی نے کہا ہے کہ نشوہ ہار گئی، ظلم جیت گیا، میری بیٹی نے بہت ہمت کی، لیکن وہ ہار گئی، خدارا سب مل کر آواز اٹھائیں، تاکہ کل کسی اور کی بیٹی نہ جائے۔ بچی نشوہ کے والد قیصر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے بہت ہمت کی لیکن وہ ہار گئی، میری بیٹی چلی گئی ہے۔ قیصر علی نے اپیل کی خدارا سب مل کر آواز اٹھائیں، تاکہ کل کسی اور کی بیٹی نہ جائے، کیا اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے، حکام آتے رہیں گے، مگر کارروائی نہیں ہوگی، خبر بنتی رہے گی، تصویریں کھنچتی رہیں، ہونا کچھ نہیں، ہم یہاں کسی کو بچا نہیں سکتے۔ بعد ازاں نشوہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا نشوہ ہار گئی، ظلم جیت گیا۔ یاد رہے کہ نو ماہ کی نشوہ کو دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگایا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر نشوہ کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا اور کئی روز زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی نشوہ آج خالق حقیقی سے جا ملی، وہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں ایک ہفتے تک زیرِ علاج رہی۔
خبر کا کوڈ : 790065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش