QR CodeQR Code

نصیرآباد بس اڈے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی

22 Apr 2019 21:29

دھماکے میں ابتدائی طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ دھماکے میں ابتدائی طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیق کے بعد ہی بتایا جا سکے گا کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔


خبر کا کوڈ: 790066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790066/نصیرا-باد-بس-اڈے-کے-قریب-دھماکہ-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org