0
Monday 22 Apr 2019 21:45

گلگت سکردو روڈ پر ٹریفک حادثہ، سیکرٹری برقیات سمیت 4 افراد شدید زخمی

گلگت سکردو روڈ پر ٹریفک حادثہ، سیکرٹری برقیات سمیت 4 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر ٹریفک حادثہ، سیکرٹری برقیات سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد سیکرٹری عبد الوحید شاہ و دیگر افرد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سیکرٹری برقیات عبد الوحید شاہ سکردو سے گلگت آ رہے تھے، تلو روندو کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سیکشن آفیسر غلام محمد اور پولیس گن مین سمیت ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں مقامی رضاکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے لئے ڈمبوداس سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں سے انہیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نے ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
خبر کا کوڈ : 790067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش