0
Monday 22 Apr 2019 21:52

پولیس اہلکار 3 دن میں وانا خالی کریں، دہشتگرد ٹی ٹی پی کی نئی دھمکی

پولیس اہلکار 3 دن میں وانا خالی کریں، دہشتگرد ٹی ٹی پی کی نئی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد گروہ ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان کی جانب سے پولیس کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر وانا سے باہر نکل جائیں، وگرنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک باقاعدہ تحریری اعلان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار اپنی گاڑیوں سمیت وانا سے باہر نکل جائیں۔ تحریری اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی سی، اے سی، پولیٹیکل محرر اور لیویز فورس کے اہلکار سڑکوں پہ باہر نہ نکلیں، اگر باہر نکلے تو انہیں جانی و مالی نقصان کا سامنا ہو گا۔ اس اعلان میں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ وانا کے دورے سے گریز کریں، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان پہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔ اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام قبائلی مشران پولیس نظام کا بائیکاٹ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کو جہاد قرار دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کی جانب سے جاری اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا والوں کے خلاف کارروائیاں جہاد فرض ہیں جبکہ علاقے کے تمام پولیو ورکرز ہٹ لسٹ پہ ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹی ٹی پی کے اس اعلان پہ تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 790068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب