0
Monday 22 Apr 2019 22:07

سلیکٹڈ وزیراعظم نالائق اور نااہل ہے، نکالنا ہے تو انہیں نکالیں، بلاول

سلیکٹڈ وزیراعظم نالائق اور نااہل ہے، نکالنا ہے تو انہیں نکالیں، بلاول
اسلام ٹائمز۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب ہم ضیاءالحق اور پرویز مشرف جیسے آمروں سے نہیں ڈرے تو اس کٹھ پتلی سے کیوں ڈریں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، بجلی گیس اور پٹرول کے بعد ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم نالائق اور نااہل ہے اگر نکالنا ہے تو انہیں نکالا جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے  کہا کہ نااہل وزراء کو نکالنے میں اتنی دیر لگا کر ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا، دہشت گردوں کی حمایت میں بیان دینے والے وزراء کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاسی انجینیئرنگ کرنے والے وزیر کسی طور قابل قبول نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ اور نیب گردی کے ذریعے ہماری آواز بند نہیں کی جاسکتی، جب آمروں سے نہیں ڈرے تو یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے، عوامی مسائل پر بات کرتے رہیں گے اور آپ کو بتانا ہوگا کہ وزیر خزانہ کو کیوں نکالا، وزیر صحت کو کیوں نکالا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی جذباتی تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے شدید احتجاج کیا جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین بھی نعرے بازی کرنے لگے اور اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعض الفاظ حذف کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 790071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش