0
Monday 22 Apr 2019 23:54

بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکیج کو رکوانے کیلیے سرگرم

بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکیج کو رکوانے کیلیے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ بھارت آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والے ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کو منسوخ کرانے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے اس ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے میٹنگ کی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج دینے کی مخالفت کی، بھارتی نمائندوں نے بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہونے کا  الزام بھی عائد کیا۔ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور مودی کی شرانگیز حکومت نے سابقہ ہتھکنڈوں کو ناصرف آزمائے رکھا بلکہ سفارتی روایات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے ہوئے اس سے پہلے بھی ملنے والے پیکجز کے موقع پر بھارت نے اعتراضات اُٹھائے تھے جس پر کسی نے کان نہیں دھرا تھا۔ قبل ازیں بھارت نے چین میں ہونے والی بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے اجلاس میں بھی پاکستان پر بےبنیاد الزامات عائد کر کے شرکت سے انکار کر دیا تھا جسے چین نے مسترد کرتے ہوئے بھارت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 790085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش