0
Tuesday 23 Apr 2019 10:12

بھارتی حکومت قیدیوں کے تئیں غیر سنجیدہ ہے، محبوبہ مفتی

بھارتی حکومت قیدیوں کے تئیں غیر سنجیدہ ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں علالت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت قیدیوں کی حالت زار کے تئیں غیر سنجیدہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی بگڑتی صحت کے بارے میں اُن کے اہل خانہ کے تحفظات حق بجانب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت قیدیوں کی حالت زار کے تئیں غیر سنجیدہ ہے، وہ اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے پرگیہ سادھوی جیسے معتصب شخص کو ضمانت دے سکتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ یاسین ملک کی طبیعت بہت خراب ہے۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو صحت کی وجوہات کی بناء پر جیل سے باہر نکالا گیا اور اس کو الیکشن میں اتارا گیا، اب وہ پھر سے ہر جگہ زہر اگل رہی ہے، اُس کو تو آپ نے چھوڑ دیا لیکن یاسین ملک جو بہت علیل ہیں، جن کی جان کو خطرہ ہے ان کو جیل میں بند رکھا گیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر نے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے بیان کہ وہ اور ان کی بچی یاسین ملک سے ملنا چاہتے ہیں، پر کہا کہ ان کو ملنے دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ اس کی بیوی اور بچوں کو ان سے ملنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 790092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش