0
Tuesday 23 Apr 2019 08:39

مقبوضہ کشمیر، محمد یاسین ملک کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، محمد یاسین ملک کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور لبریشن فرنٹ نے آج ایک روزہ احتجاجی ہڑتال کی کال دی ہے۔ یہ ہڑتال لبریشن فرنٹ کے محبوس و علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ دہلی میں ’’این آئی اے‘‘ کے غیر قانونی اور ہتک آمیز سلوک، این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے کشمیری قائدین، ان کے اہل و عیال اور بچوں، سرکردہ کشمیری تاجروں، ٹریڈ یونین قائدین اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے متعلق افراد کو تنگ طلب کرنے کے خلاف کی جارہی ہے۔ یاسین ملک پچھلے 12 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ان کی حالت لگاتار خراب ہورہی ہے۔

مزاحمتی قیادت نے کہا کہ ہے کہ 2017ء کے اوائل سے ہی بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں سے طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار پر بدلہ لینے کا سلسلہ شروع کیا اور اس کام کے لئے این آئی اے اور ای ڈی کو ہتھیار کے طور پر استعمال میں لایا جانے لگا۔ ایک بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹا کیس بناکر کئی مزاحمتی قائدین، اراکین، سرکردہ تاجروں اور صحافیوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ میرواعظ محمد عمر فاروق کو بار بار دہلی طلب کیا گیا جبکہ بزرگ قائد سید علی شاہ گیلانی کے دونوں بیٹوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی کو بھی بار بار دہلی بلاکر تنگ طلب کرنے کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے۔ اس کے علاوہ پوری قیادت بلکہ کشمیریوں کی مزاحمت کے خلاف میڈیا ٹرائل اور نفرت انگیز پروپیگنڈا مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 790093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش