0
Tuesday 23 Apr 2019 08:52

ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 7 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی عرفان بشیر کے مطابق دھماکا بس اڈے کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، جن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش