0
Tuesday 23 Apr 2019 09:52

پنجاب کے عوام کی خدمت ایک ٹیم کی طرح یکجا ہو کر کررہے ہیں، عثمان بزدار

پنجاب کے عوام کی خدمت ایک ٹیم کی طرح یکجا ہو کر کررہے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح متحد و متفق ہیں اور پنجاب کے عوام کی خدمت ایک ٹیم کی طرح یکجا ہو کر کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور کے چڑیا گھر میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے دوران وہاں موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور، صوبائی وزرا سردار سبطین خان، صمصام بخاری اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام صوبائی وزیر سردار سبطین خان کی ہدایت پرکیا گیا تھا۔ اس کا مقصد لاہور کے چڑیا گھر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والے شیروں اور چیتوں کے تحفے کی حوالگی تھی۔ 100 ملین روپے کی مالیت کے شیراورچیتے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے لاہورکے چڑیا گھر کو تحفتاً دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر ان پنجروں کا بھی معائنہ کیا جن میں تحفتاً ملنے والے شیر اور چیتے رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیمتی تحائف پر وزیراعظم متحدہ عرب امارات اور دبئی کے فرماں روا کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 790112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش